ملک میں مہنگائی کی شرح 17.73 فیصد پر
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.73 پر پہنچ گئی
چکن،مٹن،دودھ، دہی ،ٹماٹر، گھی ، انڈے ، پیازسمیت 30 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں ۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.73فیصد پرجا پہنچی ۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے ۔
ملک میں مہنگائی کی شرح 1.81 فیصد اضافہ ہوگیا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 17.73فیصد پرپہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارکے مطابق ٹماٹر، گھی، انڈے ،پیاز سمیت 30 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں ۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر23 روپے 29 پیسے فی کلو ،خوردنی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 30 روپے 63 پیسے ،انڈے 3 روپے 26 پیسے فی درجن، کوکنگ آئل 77 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا ۔
آلو ایک روپے چارپیسے فی کلو،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 7 روپے 26 پیسے ، دال مسور، چکن،مٹن، دہی اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ چینی ،دال ماش ،آٹے کا بیس کلو کاتھیلا تین روپے گیارہ پیسے سستا ہوا ۔ پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا ۔