'پاکستان امریکہ کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں'
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے۔ امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون اورافغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کے اموربھی زیرغورآئے ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زوردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکی نمائندہ نے سرحد پر انتظامات ،علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔
امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔