تربت: فورسز کا آپریشن ، دو جوان شہید
تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن میں دو جوان...
تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن میں دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے ، آپریشن بلوچستان کے علاقے حوشاب میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی رمضان ضلع سرگودھا اور لانس نائیک لیاقت اقبال ضلع صوابی کا رہائشی ہے۔
Read Comments