خیبر پختونخوا: ٹانک میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
خیبرپختون خوا کے ضلع ٹانک میں ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد بحق...
خیبرپختون خوا کے ضلع ٹانک میں ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خانہ بدوش خاندان جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے بنوں جارہے تھے کہ ٹیکسی کار کو ٹانک میں گل امام کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین بچے جاں بحق جبکہ ٹیکسی کار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور پولیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹانک سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
Read Comments