'حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پبلک کی جانی چاہیئے'
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق نے کہ ہے سقوط ڈھاکا کے حوالے سے حمود الرحمٰن کمیشن کی جانی چاہیئے ۔
سقوطِ ڈھاکہ کی وجوہات اور حقائق پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ہے۔
رونمائی میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کہا اب وقت آ گیا ہے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کو پبلک اور ماضی سے سبق سیکھا جائے۔
اسلام آباد انسٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیزکے زیرانتظام کیپٹن ایس ایم حالی کی تازہ تصنیف Tormented Truth 1971 & beyondکی تقریب رونمائی ہوئی۔
کتاب میں 1971 کے حالات وواقعات کے ساتھ ساتھ پاکستان بنگلادیش کے عوامی رابطوں کی فروغ پرزوردیا گیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق نےماضی سے سبق سیکھنے پرزوردیتے ہوئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا بھی کہا ۔
تقریب میں سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری ،ائروائس مارشل زبیرعالم اور سینیٹر جاوید جبار نے مصنف کی تازہ تصنیف کو سراہا۔