سندھ : کورونا میں کمی ،پابندیوں میں مزید نرمی

کراچی سمیت سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعدپابندیوں...
شائع 17 نومبر 2021 12:20am

کراچی سمیت سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعدپابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس اوپیز پر نیا حکمنامہ جاری کردیا،محکمہ داخلہ کے مطابق رات دس بجےتک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نےکوروناایس اوپیز پر نیاحکمنامہ جاری کردیا، رات 10 بجےتک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اب 1 ہزار افراد کی شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی اجازت بھی ہوگی ، جبکہ ٹرینوں میں 80فیصد مسافروں کی گنجائش کےساتھ سفر کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

ہوٹلز،ریسٹورینٹس میں رات 12بجےتک ڈائننگ بھی بحال کردی گئی۔

Read Comments