Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2021 11:44am

شیری رحمان نے الیکشن ریفارمز بل کو الیکشن رگنگ بل قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن ریفارمز بل کو الیکشن رگنگ بل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز بل نہیں الیکشن رگنگ بل پیش کئے جارہے ہیں،وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں، بلز بلڈوز کرنے کلئے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے۔

اپنے ایک اورٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بنائی گئی مصنوعی اکثریت نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے، اس وقت بوکھلاہٹ کی شکار وفاقی دارلحکومت کی طرف سے اپنے ہی ارکنا ن کے بازو مروڑے جارہے ہیں،اسلام آباد کے آرتھو پیڈک سرجنز کو چوکنا رہنا چاہیئے،اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Read Comments