Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2021 09:06am

کیا مارٹن گپٹل بھارتی سرزمین پر ویرات کوہلی سے عالمی اعزاز چھین سکیں گے؟

رانچی:نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل بھارت کے ویرات کوہلی سے ایک عالمی اعزاز چھیننے کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل بھارت کیخلاف جاری ٹی 20 سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں۔

اس وقت مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

ویرات کوہلی نے 95 میچز میں 3 ہزار 2 سو 27 رنز اسکور کےے ہیں جبکہ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل 110 میچز میں 3 ہزار 2 سو 17 رنز بنا چکے ہیں اور وہ بھارت کخلا ف دوسرے ٹی 20میں 11 رنز بناکر ویرات کوہلی سے یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کخلایف 3 ٹی 20میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل رانچی میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments