Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2021 10:34am

مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج

کراچی :مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل آج ہوگا،اجلاس میں پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرےگا،ملک میں مہنگائی اورتوازن ادائیگی کی صورتحال کے پیش نظرتجزیہ کار شرح سود میں 50سے20بیسز پوائنٹس اضافےکاخدشہ ظاہرکررہےہیں۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پالیسی ریٹ بڑھایا گیا تو اس سے پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی،اس وقت بنیادی شرح سود سوا سات فیصد ہے۔

ادھر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کا اعلان قبل ازوقت کیاجارہا ہے،یہ اعلان 26 نومبر کو ہونا تھا۔

Read Comments