Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2021 03:50pm

فریال تالپور نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ءفریال تالپور نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور نے برطانیہ جانےکیلئے نام ای سی ایل سےنکالنےکیلئےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی عائشہ تالپوربرطانیہ میں زیرتعلیم ہے، بیٹی کی طبیعت ناسازہے ، برطانیہ جاناچاہتی ہوں، بیٹی کی تیمار داری کیلئےایک باربرطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 4ہفتےکیلئے برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائے،ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانےمیں رکاوٹ ہے، منی لانڈرنگ کیس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

فریال تالپور نے درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی امیگریشن کو فریق بنایا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے برطانیہ جانے کے معاملے پروفاقی وزارت داخلہ ،چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی امیگریشن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 26 نومبر کیلئے نوٹس کردیا۔

عدالت نے فریقین کو 26 نومبر کو تیاری کےساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Read Comments