چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دینے کی ہدایات

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی...
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2021 07:13pm

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیراعظم کو چینی سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نےکہا کہ چینی سرمایہ کاروں کوسڑکوں اوریوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کوحل کیا جائے۔ اور وہ خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر چینی سرمایہ کاروں کے شکر گزارہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نےکہا کہ دونوں ملک نہ صرف ماضی اورحال میں جڑے ہیں ، بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیںگے۔

Read Comments