'عمران خان لیڈر نہیں کٹھ پتلی ہیں'

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان...
شائع 20 نومبر 2021 08:24pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈرنہیں کٹھ پتلی ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی سیاست کاغیرجمہوری عنصرہے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کوقوم پرمسلط کردیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیادپرملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےباعث لوگ اپنے بچے فروخت کرنےپرمجبورہیں۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم کوقرضوں میں ڈبودیاگیاہے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم کوایسے حکمرانوں سےنجات دلانا ہوگئ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کےنمائندے نہیں ہیں، نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ آمروں کےایجنٹس ہوسکتے ہیں عوام کےنہیں، عمران خان لیڈرنہیں کٹھ پتلی ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیاہے، اب ہم نےتمھارے گریبان پرہاتھ ڈال دیاہے۔

Read Comments