فارما کمپنیوں کو ڈاکٹرز کو نقد رقوم، تفریحی دورے دینے سے روک دیا گیا،

دواسازکمپنیوں اورڈاکٹرزکا گھٹ جوڑاب نہیں چلےگا،ڈرگ ریگولیٹری...
شائع 20 نومبر 2021 09:17pm

دواسازکمپنیوں اورڈاکٹرزکا گھٹ جوڑاب نہیں چلےگا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،ڈاکٹروں کونقد رقوم ، تفریحی ملکی وغیرملکی دورہ ، تعلیمی اورکانفرنسوں کےاخراجات اور مہنگے دعوتوں پرپابندی عائد کردی۔

دواسازکمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو تحائف کی بھی ممانعت کردی گئی ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کردیا ، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کوپابند کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کونقد رقوم نہیں دی جائے گی۔

اہل خانہ اوردیگرافراد کے سفری اخراجات پر پابندی عائد کردی گئی۔ تعلیمی اورکانفرنسوں کیلئے غیرضروری رقوم فراہم کرنا بھی منع کردیا گیا۔

ڈاکٹرزکواپنے اداروں سےنوآبجیکشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، تمام طبی تعلیمی کانفرنسیں ملک میں منعقد کرنی ہوگی۔

دواسازکمپنیوں کوفراہم کی جانے والی رقوم کا حساب رکھنا ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں کونئے ضابطہ کار پرعملدرآمد کیلئے سینئر افسران مقررکرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے اخراجات کی تفصیل ڈریپ کوفراہم کرنے کا کہ دیا گیا۔

Read Comments