Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2021 07:48pm

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے ناموں کی توثیق

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تقرری کے لئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد کردہ تینوں ناموں کی توثیق کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کوبھجوا دیئے ۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں بیرسٹرسرداراعجازاسحاق خان، ارباب محمد طاہراورثمن رفعت امتیازکے ناموں پرغورکرنے بعد تینوں ناموں کی سفارش کردی ہے ۔

کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد کردہ ناموں پر اتفاق کیا ہے ۔

Read Comments