Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2021 10:21pm

بلوچستان: عوامی مطالبہ،فورسز کی 47 چیک پوسٹیں ختم

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی 47 چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا۔

شمالی بلوچستان کے علاقوں میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کوختم کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بلوچستان کےشمالی علاقوں میں فورسز کی47چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں،چیک پوسٹیں عوامی مطالبے پر ختم کی گئیں جس پر سفری سہولیات میں آسانی پرعوامی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے ۔

ہرنائی،زیارت،ژوب،شیرانی اوردیگرعلاقوں کی پوسٹیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔

Read Comments