Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2021 09:28pm

'مردم شماری پرتحفظات کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیرہوئی'

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاورگرانے کاحکم سپریم کورٹ نےدیا، مردم شماری پرتحفظات کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیرہوئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون پراپوزیشن سےمشاورت کرینگے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ مزید بہتر تجاویزآئیں تو قانون کاحصہ بنائیں گے، تمام بلدایتی اداروں کو اختیارات دیئےگئےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کےاقدامات سےہرشہری پریشان ہے۔

اس موقعے پر پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ کم ازکم تنخواہ25ہزارہےجونہیں دےرہانشاندہی کی جائے۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ صحافی کےساتھ پیش آنےوالاواقعہ افسوسناک ہے۔

Read Comments