Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2021 07:07pm

'ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں'

مسلم لیگ ن صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں۔کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے۔ محب وطن قوتیں معاشی تباہی پرسوچ وچارکریں۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اوردرست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عوامی حکومت ہوتی تو آج ملکی معشت کا یہ حال نہ ہوتا۔ حکومت کی جانب سے جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر ملک کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے۔ جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

Read Comments