Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2021 07:21pm

'مسلم لیگ ن نےفوج اورعدلیہ کو دباومیں لانے کیلئے انکے خلاف منظم مہم چلائی '

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےفوج اورعدلیہ کو دباومیں لانے کے لئے ان کے خلاف منظم مہم چلائی، کیپٹن صفدر اورمریم صفدر کو ویڈیو بنانے کا کام شروع کر دینا چاہئے۔

لاہورمیں بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خان کی برسی کی تقریب کےموقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کےخلاف مسلم لیگ ن کی سازش بے نقاب ہوئی۔سازش کا مقصد نواز شریف کے مقدمے ختم کرانا تھا۔

مریم نوازکے شوہر کیپٹن صفدر کے مستقبل میں مزید آڈیوز منظر عام پر آنے کی پیشگوئی بارے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انکے خیال میں دونوں میاں بیوی کو ویڈیوز کا کام شروع کرلینا چاہیے، ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک عدلیہ کرا سکتی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا انیس سونوے کا الیکشن چرایا جو عدالتوں نے ثابت کیا۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی فنڈنگ کےحوالےسےتحقیقات ہو رہی ہیں۔

Read Comments