Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2021 03:50pm

شہباز گل کا این اے133 میں ووٹ خریدنے کے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے این اے 133 میں ووٹ خریدنے کے واقعےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‏NA133 میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے ،الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا، اگر الیکشن کمیشن نے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو ادارے کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے۔

Read Comments