Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2021 10:46am

حکومت کا آئندہ 6 ماہ کیلئے گاڑیوں کی درآمد پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ6ماہ کیلئے گاڑیوں کی درآمد پرعارضی پابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا، 10سے 12 لگژری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

بڑھتے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کیلئے حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا، جنوری سے جون 2022 تک کاروں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے گی۔

ساتھ ہی 10سے 12لگژری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی بھی لگے گی تاہم بعض وزارتیں اس کی مخالف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں اور ڈیوٹیوں میں اضافے سے عالمی تجارتی تنظیم اور تجارتی پارٹنرز کی جانب سے ردعمل آسکتا ہےجس سے ہماری برمدات متاثر ہوں گی،جولائی سے اکتوبر تک توازن ادائیگی کا خسارہ 5 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ حکومت درآمدی بل اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی کیلئے درآمدی بل میں 3 ارب ڈالر کمی چاہتی ہے۔

Read Comments