امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو کا دورہ حب

امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے...
شائع 03 دسمبر 2021 10:17pm

امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے حب کا دورہ کیا ہے۔

قونصل جنرل اسٹرو نے 1292 میگاواٹ ہبکو پاور پلانٹ کا دورہ کیا جو پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا آزاد بجلی پیدا کرنے والا بجلی گھر (آئی پی پی) ہے جہاں انہوں نے ہبکو قیادت سے ملاقات کرکے پلانٹ آپریشنز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
بعد ازاں قونصل جنرل اسٹرو نے گیٹرون نوواٹیکس پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قونصل جنرل اسٹرو نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ مجھے حب کا دورہ کرنے اور پاکستان کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری امریکی تعلقات میں کامیابیوں اور مواقع کی تلاش جاری رکھنے کا موقع ملا ہے۔

امریکی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور تعلیم میں شراکت داری ہماری باہمی خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔"

امریکی قونصل جنرل اسٹرو کا دورہ روشن پاکستان اکیڈمی پر اختتام پذیر ہوا۔

Source:Pak USA EMBASSY

Read Comments