'ججز پر بہت الزامات لگتے ہیں،جج اپنے فیصلے سے بولتے ہیں'

جسٹس عمرعطابندیال نے کہا ہے کہ ججز پر بہت الزامات لگتے ہیں،جج...
شائع 06 دسمبر 2021 08:52pm

جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ججز پر بہت الزامات لگتے ہیں،جج اپنے فیصلے سے بولتے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا انداز پسند نہیں آیا۔

سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت میں جسٹس عمرعطابندیال کے ریمارکس۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں جذبات کی کوئی جگہ نہیں ۔

سپریم کورٹ میں برطرف جج شوکت صدیقی کیس کی سماعتجسٹس عمرعطا بندیال نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے ،شوکت صدیقی کا انداز پسند نہیں آیا۔ججز کی منفرد بات یہ ہے کہ جج کے دل میں آگ بھی لگی ہو تو وہ خود کو پرسکون رکھتے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ شوکت عزیز صدیقی سے ملاقاتیں ہوئیں تو توہین عدالت کا نوٹس کیوں جاری نہیں کیا؟کسی چیف جسٹس کو اطلاع بھی نہیں دی کیا یہ مس کنڈکٹ نہیں تھا؟

شوکت صدیقی روسٹرم پر آگئے اور کہا وہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے تو کیا ہوتا۔ اس وقت کے ادارے کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار میری گردن کے پیچھے تھے۔ اس کے بعد مجھے پھانسی دینگے تو دے دیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل حامد کان کومخاطب کرکے کہا آپ کے موکل پھٹ پڑے ہیں،یہ ہرلحاظ سے غیراخلاقی ہے۔

Read Comments