Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2021 02:57pm

لاہور: عدالت سے 12 قیدی پولیس کی حراست سے فرار

لاہور میں پولیس اہل کاروں کی موجودگی میں حراست سے 12 قیدی عدالت سے فرار ہوگئے۔

مختلف مقدمات میں گرفتار دو جیلووں سے 166 قیدیوں کو ان کے مقدمات کی سماعت کے لےماڈل ٹاؤن کی ضلعی عدالتوں میں لایا گیا تھا۔

اس ہی اثناء قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد 12 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی (آپریشنز) لاہور مستنصر فرموز نے میڈیا کو بتایا کہ جب قدیوں کو صورتحال پر قابو پانے کے لے لاک اپ سے باہر لایا گا، تو ان کی پولس اہلکاروں سے جھڑپںا شروع ہو گئیں.

ایس ایس پی فیروز نے کہا کہ" پولیس اہلکاروں سے جھڑپوں کے دوران ان پر پتھر ، کرسی، میز اور دیگر چیزوں سے حملہ کیا گیا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 قیدیوں میں سے بھاگ جانے والے2 قیدیوں کوگرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تاہم واقعے کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہل کار تمام صورت حال کا بے بسی کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔

ایس ایس پی لاہور کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے پولسے افسران کے خلاف کارروائی کے لئے اندرونی انکوائری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پولیس ذرائع کے مطابق بھاگنے والے قیدی قتل ،اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھاگنے والے قیدیوں میں ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحے رکھنے کے جرائم میں ملوث تھے۔

Read Comments