Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2021 12:04am

ای سی پی :سینیٹ الیکشن ، شوکت ترین کے کاغذات منظور

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔

شوکت ترین نے اپنا ووٹ مردان میں درج کرایا تھا جس پر جے یو آئی اور اے این پی نے الیکشن کمیشن میں اعتراضات جمع کیے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ شوکت ترین کا صوبے سے تعلق نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر شوکت ترین نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ان کا سسرال مردان میں ہے اور مستقل پتہ بھی شیڈول سے پہلے مردان منتقل کرچکا ہوں۔

الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد شوکت ترین کے کاغذات منظور کرتے ہوئے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

Read Comments