سندھ :ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈی کا بائیکاٹ
ینگ ڈاکٹرز نے کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز کا...
ینگ ڈاکٹرز نے کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔اور مطالبات پورے نہ ہونے پر آپریشن تھیٹر بند کرنے اور ساتھ ہی وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
ینگ ڈاکٹر ایک بار پھر مطالبات کی منظوری کیلیے سڑکوں پر آگئے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں مطالبات کی منظوری تک او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔جس کے باعث معائنے کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹر کا مطالبہ ہے کہ مستقلی اور ڈیپوٹیشن پالیسی کے مسائل حل کیے جائیں۔ ہاؤس آفیسرزکی تنخواہیں اور رسک الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔
Read Comments