Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2021 11:38pm

'ہم پرانے دوست ہیں یہ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا'سری لنکن ہائی کمشنر

سری لنکن ہائی کمشنر نےسانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

وہ کہتے ہیں ہم پرانے دوست ہیں یہ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا،امید ہے متاثرہ خاندان کوانصاف ملے گا،

وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی وفد نے اظہار یکجہتی کے لئے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور پریانتھا کمارا کے لرزہ خیز قتل پر تعزیت کی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی سری لنکن ہائی کمیشن آمد ہوئی ۔ دورے میں شیخ رشید نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے کہاپریانتھاکماراکی ہلاکت پرپاکستان کےعوام غمزدہ ہیں، ملزمان کوقانون کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی وفد بھی سری لنکن ہائی کمیشن پہنچا۔حکام سے بہیمانہ قتل پرافسوس اورتعزیت کا اظہارکیا۔

بعدازاں سری لنکن ہائی کمشنرنے میڈیا سے گفتگو میں تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کااظہار کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے مزید کہا واقعےسےتعلقات میں فرق نہیں پڑے گا۔

Read Comments