'اس وقت ملک پر سولہ ہزار ارب روپے کا غیر پیداری وارہی قرضہ چڑھ چکا ہے'

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کہتے ہیں...
شائع 07 دسمبر 2021 11:57pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کہتے ہیں موجودہ حکومت کے پاس ملکی معیشت بہتر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ، ناقص پالیسیوں کے باعث اس وقت ملک پر سولہ ہزار ارب روپے کا غیر پیداری وارہی قرضہ چڑھ چکا ہے ، جو آئندہ حکومت کے لئے گلے کا پھندا ہے ۔

کراچی ڈیفنس میں صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 1971 کے بعد آج ایک بار پھر پاکستان پستی پر کھڑا ہے ، موجودہ حکومت نے نہ صرف سیاست اور بھائی چارگی کو انتشار میں تبدیل کیا، وہیں انکے پاس ایسا کوئی پروگرام نہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہو ، آج ملک خود مختار نہیں ، پورا ملک بلکہ گروی ہوچکا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں، 22کروڑ عوام کرینگے ،ناقص پالیسیوں کے باعث اس وقت ملک پر سولہ ہزار ارب روپے کا غیر پیداری وارہی قرضہ چڑھ چکا ہے ، جو آئندہ حکومت کے لئے گلے کا پھندا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کراچی کو کراچی کا حق نہیں ملا ، کراچی میں امن ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، معیشت کی درست سمت کا انتخاب اور معیشت کی بہتری کا پروگرام صرف ہمارے پاس ہے ، عوام انتظار کرے تیئس مارچ دوہزار بائس عوام کی آزادی اور جشن کا دن ہے ۔

Read Comments