کراچی: نیا بلدیاتی نظام، متحدہ پاکستان کا احتجاج

ایم کیو ایم پاکستان نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ...
شائع 07 دسمبر 2021 10:31pm

ایم کیو ایم پاکستان نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے میں وفاقی وزیر امین الحق نے سندھ حکومت کو خبردار کیا اور کہا ہم اس بل پر عمل درآمد نہیں ہونے دینگے، اگر ایسا ہوا تو وزیر اعلی ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کرینگے جبکہ سینئیر ڈپٹی کنوینئیر عامر خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں مظاہرے کرنے پر ایف آئی آر کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی نظام میں تبدیلی لانے کے خلاف اورنگی ٹاؤن میں احتجاج کیا گیا۔ عوام نے سندھ حکومت کے خلاف بنائے گئے بینرز اٹھا کر نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہمیں معلوم ہے ایان علی کے پاس سے آصف زردای کے ہیسے برآمد ہوئے، بہتری کے لئے ضروری ہے کہ جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے سندھ حکومت کرپٹ ہے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ دو ہزار تیرہ کے بلدیاتی حکومت ایکٹ میں اہم ادارے چھین لیے گئے پڑوسی ممالک میں اختیارات مقامی سطح تک منتقل کیے گئے ہیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی پچانوے فیصد ٹیکس دیتا ہے مگر کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں دیا جارہا اورنج لائن ساڑھے چار سال سے مکمل نہیں کیا جارہا لسانیت ,تعصب کی بنیاد پراورنج لائن شروع نہیں کیا جارہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پانی کو ترس رہے ہیں کے فور کا منصوبہ وفاق نے لے لیا ہے جلد وہاں سے کراچی کی عوام کو پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔

مظاہرے سے خطاب میں سینئیر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کا کہنا تھا ہمیں گرفتاریوں سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی قانون سازی کرکے پورے صوبے پر قابض ہونے کی خواہش بھول جائیں، مشرف کے دور کے بلدیات کو نئے بلدیاتی نظام سے منصوب کرنا غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف دور میں واٹر بورڈ ,کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ٹائون بااختیار تھے، کے ایم سی اسپتال اور برتھ ,ڈیتھ سرٹیفیکٹ کا اختیار بھی سندھ حکومت لے جارہی ہے۔

عامر خان نے مزید کہا کراچی کے ٹیکس کا دو فیصد بھی یہاں نہیں لگایا جاتا بہت ہوگئی یہ عیاشی آپ کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جعلی اکثریت کی بنیاد پربلدیاتی بل پاس کیا جعلی اکثریت کی بنیاد پراپوزیشن کو بولنے نہیں دیا اور بلدیاتی بل کو پاس کرایا گیا۔

عامر خان نے ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے مظاہرے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کورنگی میں مظاہرہ کرنے پر ہمیں دھمکی دی گئی کہ ہمارے خلاف ایف ائی آر کاٹی جائے گی۔

انھوں نے خبردار کیا حکومت سندھ ایف آئی آر کی دھمکیوں سے ہم اور ہمارا قافلہ نہیں ڈرتا۔

Read Comments