وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات

برسلز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےنیٹو کے سیکرٹری جنرل ...
شائع 08 دسمبر 2021 12:00am

برسلز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےنیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ باہمی معاملات،افغان صورتحال ودیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ کاکہناتھا پاکستان افغانستان کشمیر دیگر مسائل کابات چیت کےذریعے حل کاخواہاں ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ افغانستان میں ابھرتا انسانی بحران تشویش ناک ہےجس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کردار اداکرتے رہینگے،اسی ضمن میں 19دسمبر کو او آئی سی اجلاس بھی منقعد ہورہاہے۔

سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے افغانستان میں نیٹو کی موجودگی کے دوران پاکستان کی حمایت اورکردار کو سراہا۔

Read Comments