Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2021 11:27am

عدلیہ میں کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے، چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نیئ سروے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کےمطابق پولیس اورعدلیہ میں کرپشن کا تاثرسب سے بڑھ کرہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان اورسینئرجج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے خصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں، یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے ۔

Read Comments