سری لنکن شہری کا قتل،34 ملزمان فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں تحقیقات کیلئے پولیس نے ...
شائع 09 دسمبر 2021 09:44pm

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں تحقیقات کیلئے پولیس نے 34 مرکزی ملزمان کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی منتقل کیا ہے۔

سانحہ سیالکوٹ کیس میں سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 34 مرکزی ملزمان کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی لایا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹیسٹ کے ذریعے ملزموں کو تصاویر اور ویڈیوز سے شناخت کیا جائے گا، فزیکل میچ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو واپس گوجرانوالہ منتقل کیا جایا جائیگا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ابتک 139 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 34 مرکزی ملزمان پر ہجوم کو اشتعال دلانے، تشدد، قتل اور لاش کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے۔

Read Comments