'سیلیکٹ لوگوں کی حکومت ہے،انکو عوام کی پرواہ نہیں'

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے...
شائع 09 دسمبر 2021 11:22pm

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن عوام کو کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا جاتا ہے سیلیکٹ لوگوں کی حکومت ہے انکو عوام کی پرواہ نہیں۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا ہمیں بہت افسوس ہےایک غیر ملکی کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارت کے منسٹر کے بیان پر شرمندہ ہیں اگر عمران خان ٹرانسپری انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ کورد کرتے ہیں تو پھر پی ٹی آئی کے سارے وزیر جھوٹ ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج کے اخبار میں نیب کے حوالے سے منفرد خبر چھپی ایک شخص کو ڈائیریکٹر جنرل کخ۔پوسٹ میں رولز کو مار انداز کرکے مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کو نیب کی وجہ سے بند کیا جاتا ہے مگر خود نیب افسران کو قوانین کو بائے پاس کرکے مقرر کیا جاتا ہے ملک میں دوہرا معیار کیوں ہے۔

اس موقعے پر شازیہ مری نے مزید کہایہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا، ایک غیر ملکی کو بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا، عمران نیازی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لہراتے تھے، آج کی بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران نیازی دیکھ لے۔

Read Comments