مہنگائی کی مجموعی شرح اٹھارہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد ہو گئی
حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح اٹھارہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد ہو گئی ہے ۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی صفر اعشاریہ صفر سات فیصد کم ہوئی ہے ۔
تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح اٹھارہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی انیس اعشاریہ سات ایک فیصد رہی ۔
حالیہ ایک ہفتے میں انیس اشیاء کی قیتموں میں اضافہ ۔ نو کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ تئیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
حالیہ ہفتے دال مسور چھ روپے اٹھارہ پیسے ۔ دال ماش سات روپے سات پیسے ۔ دال چنا چار روپے بیس پیسے ۔ دال مونگ تین روپے پچاسی پیسے اور گھی دو روپے چونتیس پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں چوبیس روپے اکہتر پیسے ۔
ٹماٹر کی قیمت میں تیرہ روپے پندرہ پیسے ۔ چینی کی قیمت میں پچانوے پیسے فی کلو اور آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے اکتالیس پیسے کمی ہوئی ۔
دوسری جانب حکومت نے آئندہ ہفتے منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا،غیرملکی ویب سائٹ اردو نیوز کو دیتے ہوئے کہا کہ"حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے لا رہی ہے"۔
تاہم شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اس سے مہنگائی نہیں ہوگی کیونکہ عام آدمی کے استعمال کی اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ ختم نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی آنے کے بعد تاحل پٹرول کی قیمت میں کمی نہیں آئی ۔
تاہم آئندہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔