مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی 14دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی...
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی 14دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ ولیمہ 17دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگا۔
مسلم لیگ نون کی ںائب صدر مریم نواز اپنے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کے لیے جاتی امرا سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے کی بارات کا فنکشن 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مریم نواز 15 دسمبر کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جاتی امراء واپس آئیں گی۔
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگی۔
جنید صفدر کی رسم نکاح شریف فیملی کے دیرینہ ساتھی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں منعقد ہوئ تھی۔
Read Comments