پنجاب: بلدیاتی الیکشن ، پی ٹی آئی نے امیدوار تلاش کرنا شروع کردیئے

حکمران جماعت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی...
شائع 11 دسمبر 2021 08:14pm

حکمران جماعت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی تلاش شروع کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مضبوط امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کےلئے صوبائی سطح پر کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر بلدیات میاں محمودالرشید کی سربراہی میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تحریک اںصاف کے مضبوط امیدواروں کی تلاش کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی میں متعلقہ ضلع کا وزیر،ایم این اے اورایم پی اے اور شامل ہوگا۔

تنظیمی عہدیداروں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج ،جوڑ توڑ اور مضبوط شخصیات کو پارٹی میں لانے کے لئے بھی سفارشات پیش کی جائیں گے۔

کمیٹی تمام اضلاع کا وزٹ کرکے تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

Read Comments