فیصل آباد: خواتین پر تشدد کا معاملہ،گرفتار ملزمان کا مزید ریمانڈ دے دیا گیا

فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں خواتین پر تشدد کے...
شائع 11 دسمبر 2021 10:58pm

فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں خواتین پر تشدد کے معاملہ میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے مزید چار روزہ ریمانڈ پر پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مزید. سامنے آنے والی ویڈیوز میں حقائق سامنے آ چکے، اب انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خواتین کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ میں مزید دو دفعات کا اضافہ کیا تھا.ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں حقائق سامنے آ چکے۔

ملزمان نے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی ہےاور کہا کہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والی خواتین کو سزا دیکر انصاف فراہم کیا جائے۔

Read Comments