منشیات اسمگلنگ کیس، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی
لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ...
لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔
کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔اور تمام ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔
پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر پندرہ کلو منشیات سمگل کرنے کا الزام ہے۔
Read Comments