'دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے...
شائع 13 دسمبر 2021 07:21pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا ہے ، دورے میں ان سے گورنر پنجاب چودھری سرورنے ملاقات کی اور دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس لاہور پہنچے تو گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انکا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کامیاب دورہ برطانیہ پرگورنرچوہدری سرورکی کاوشوں کوسراہا۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہناکہ عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔

دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب اور گورنر ہاؤس میں میڈکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وفد کی ملاقات بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے شیڈول میں شامل ہے۔

Read Comments