وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے ۔
دورے میں وزیراعلیٰ نےصوبے کے انتظامی و سیاسی امور اور سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامی وسیاسی امورپربریفننگ دی ۔ دورے میں آئی پنجاب،چیف سیکرٹری نے بھی سانحہ سیالکوٹ پربریفنگ دی۔
۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ جیسےواقعات کوسختی سےروکاجائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھ اکہ سیاسی اورانتظامی قیادت مشترکاحکمت عملی طےکرے۔
ملاقات میں وزیراعلی نےوزیراعظم کونئےبلدیاتی نظام سےبھی آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بااختیار،مضبوط بلدیاتی نظام متعارف کرایاہے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں اقدامات اٹھارہےہیں، پنجاب کےترقیاتی بجٹ میں80ارب کااضافہ کیاہے۔
عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 6سو45ارب روپےہوگیاہے، فلاح عامہ اورترقیاتی کاموں کوترجیح دی جارہی ہے۔
عثمان بزدارنے مزید کہا کہ صحت کےشعبےمیں اقدامات قابل تعریف ہیں، ہیلتھ کارڈپی ٹی آئی کا شاندار عوام دوست قدم ہے، فلاح عامہ کو مزید فوکس کیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ زیرتعمیرترقیاتی کاموں کی ترجیحی طورپرمکمل کیاجائے۔