'یہ دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے، پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے'
وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں امن سے رہنے کی ذمہ داری لینے والوں سے بات ہو سکتی ہے،ابھی کوئی بات چیت فیصلہ کن مراحل میں نہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں ماں زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں، یہ دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے، پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نالہ لئی،رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہونگے،اور وہ راولپنڈی کےمنصوبوں کیلئےعمران خان کےمشکورہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ امن سےرہنےکی ذمہ داری لینےوالوں سےبات ہوسکتی ہے، ابھی کوئی بات چیت فیصلہ کن مراحل میں نہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سائبرونگ کوطاقتورکرنےجارہےہیں، 23مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیں گےتوقانون آپ کوہاتھ میں نہیں لےگا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پرپھڈا ڈالے،ہم تیار ہیں، وزیراعظم کےموبائل پرساری انفارمیشن ہوتی ہے۔