پنجاب: انسداد پولیو مہم کا آغاز
پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پولیو ٹیموں کی محنت کے باعث پنجاب سے رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
انسداد پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے۔ گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔