ضمنی الیکشن ،حلقہ۔ 206، 16 دسمبر کو ہونگے
حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب16 دسمبر کو ہوں گے،
انتخابی عمل کو صاف، شفاف، قانون کے مطابق کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے، پریذائیڈنگ آفیسرریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرزکے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔
حلقے میں قائم تمام 183 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، مزید وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فوراً ریٹرننگ افسر کو وائٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے۔
انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسر کے حوالے کریں گے۔
ہر پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی ریٹرننگ افسر کو دکھائے گا جس میں وقت اور لوکیشن معلوم ہو۔
ہدایات کے مطابق ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکیشن کی تفصیلات کا جائزہ لے گا اور پریذائیڈنگ افسر کے موبائل پر موجود لوکیشن اور وقت کی تفصیلات کی تصویر اپنے موبائل میں حاصل کرے گااور ان فرانزک تفصیلات کو اپنے آفس میں کمپیوٹر میں محفوظ کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ ہرامیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے اورآگاہ کرے کہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے۔
ہدایت کے مطابق ہر پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کوفارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ اسٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہو گا ۔