خشک سردی سے موسمی بیماریوں میں اضافہ
خشک سردی کے باعث موسمی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں، نزلہ زکام بخار سے سبھی متاثر ہو رہے ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں موسم کی شدت سے بچنے کے لیے خوراک اور احتیاط لازم ہے۔
کورونا اور ڈینگی کے بعد اب موسمی بیماریوں نے حملہ کردیا ہے۔اور ملک بھرکی طرح خشک موسم نےایک بارپھراپنااثردیکھانا شروع کردیاہے ، بزرگ اور بچوں سمیت سبھی متاثر ہورہے۔
اسپتالوں میں نزلہ،کھانسی اوردیگرشکایت کےساتھ مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
ڈاکٹرزموسمی بیماریوں سےبچنےکیلئےاحتیاط کےبچوں اوربزرگوں کوخاص ہدایت دے رہے۔
طبی ماہرین کہتے ہیں انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پرمشتمل ہے موسم سرما میں پیاس نہ لگنےکےباعث پانی کا استعمال کم کردیا جاتا ہے جس سے بھی مسائل بڑھتے ہیں۔
کورونا ہی نہیں بلکہ فضائی الودگی سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہے جس سے موسمی بیماریوں سے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔