نوجوان طلباء پاکستان کا مستقبل ۔ ۔ ۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء...
شائع 14 دسمبر 2021 12:20am

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کی بہتر تعلیم و تربیت سے پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کراچی میں امریکی مسلمانوں کی رفاہی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیر کفالت پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات میں انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ صوبائی حکومت بے سہارا بچوں کی تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے ادارے اور افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب میں بچوں نے کلام اقبال اور ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کیے۔

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات اور مہمانوں نے بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کیے۔

Read Comments