Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2021 08:06pm

کراچی: کتا مار مہم کے لیے بنائے گئے لڈو کھانے سے 1 بچہ ہلاک

کراچی کے علاقےکورنگی مںے کتا مار مہم کے لئے بنائے جانے والے زہریے لڈوکھانے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا،جب کہ ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیرد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں زہریے لڈو کھانے سے 2سالہ بچہ مون وقاص جان کی بازی ہار گیا اور 1 خاتون سمیت 4افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے مون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھے ہوئے لڈوکھائے تھے جس میں کتے مارنے والی دوا ملی ہوئی تھی۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق بلدیاتی ملازم کی غفلت کے باعث واقعہ پشی آیا جب کہ متاثر ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے ۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کےمطابق غفلت برتنے والے بلدیاتی ملازم کو تلاش کی جاری ہے جب کہ متاثرہ خاندان نے تاحال مقدمے کے اندراج کا نہیں کہا۔

افسوس ناک واقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نوٹس لتے ہوئے کاروائی کا حکم دے دیا جب کہ پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتشی شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments