تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کل ہوگا
بین الصوبائی سیکرٹری تعلیم کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے مختلف تجاویزپرغورہوا۔کل این سی او سی میں اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
وفاق کی جانب سے 25 دسمبرسے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویزدی گئی ۔ حتمی فیصلہ کل این سی او سی کرے گا۔
اسلام آباد میں بین الصوبائی سیکرٹری تعلیم اجلاس کی صدارت سیکرٹری ناہید درانی نے کی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیربرائے تعلیم شفقت محمود شریک نہ ہوئے ۔ وزارت تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بارے تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئیں حتمی اتفاق رائے کے لئے فیصلہ کل این سی او سی میں کیا جائے گا جبکہ تمام صوبوں اورٹیکسٹ بک بورڈزکو کیبنٹ کا اپرووڈ پولیٹیکل میپ کتابوں میں پبلش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویزدی گئی ۔ وفاق کی جانب سے پچیس دسمبر سے پانچ جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویزدی گئی ۔ تاہم اجلاس میں فیصلہ نہ سکا ، کل حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں متوقع ہے ۔