سندھ ہائیکورٹ: منظور وسان کیخلاف نیب انکوائری، جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے...
شائع 14 دسمبر 2021 09:43pm

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری جاری رکھنے یا بند کرنے سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

منظور وسان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ نیب نے عدالت میں کہا تھا انکوائری بند کی جارہی ہے، اس پر کیا پیشرفت ہے؟اس سے متعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی ؟

نیب پراسیکوٹر کا کہناتھا کہ منظور وسان کی خلاف انکوائری بند کرنے یا جاری رکھنے کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا؟جب تک ہیڈ کوارٹر سے منظوری ملے تب تک مزید مہلت درکار ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری جاری رکھنے یا بند کرنے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ۔

Read Comments