لاہور: دو لڑکیوں سے زیادتی، پولیس تحقیقات کا آغاز
لاہور میں 3 ملزمان نے 2 لڑکیوں کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور کے علاقہ تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں واقعہ گھر میں لڑکیوں سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ واقع کی درج ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر دو لڑکیوں کو حوس کا نشانہ بنایا۔
شور مچانے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عابد نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ناصر پٹھان نامی شخص کے اس گھر میں مشکوک حرکات ہوتی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے دو ملزمان متاثرہ لڑکیوں کے تین موبائل فونز اور پینتالیس ہزار روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔