متحدہ پاکستان اور پی پی میں بیان بازی نورا کشتی قرار

چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ایم کیو ایم پاکستان اور...
شائع 15 دسمبر 2021 07:41pm

چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیان بازی کو نورا کشتی قرار دے دیا۔

وہ بولے دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن سے قبل لسانیت کا کارڈ کھیلنا معمول کی بات ہے، انھوں نے باغ جناح میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اب انیس کے بجائے چھبیس دسمبر کو ہوگا۔

چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے اپنی رہائش گار پر پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج جو پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں سندھ حکومت کے وزراء کے ساتھ کاروبار میں پارٹنر ہیں۔

آفاق احمد کا مزیدکہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن سے قبل لسانیت کا کارڈ کھیلنا معمول کی بات ہے، عوام اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں پھنسے بہاریوں کو پاسپورٹ جاری کرے اور واپس لائے، یقین دلاتا ہوں کہ وہ لوگ وفاق اور صوبائی حکومت پر بوجھ نہیں بنیں گے اور مہاجر قومی موومنٹ انھیں مکمل سپورٹ کریگی۔

آفاق احمد نے باغ جناح میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اب انیس کے بجائے چھبیس دسمبر کو ہوگا۔ تاریخی جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Read Comments