عمران خان کو ذاتی اخراجات کیلئے پیسے دینے کی تردید

جہانگیر ترین نے عمران خان کو ذاتی اخراجات کیلئے پیسے دینے کی...
شائع 15 دسمبر 2021 07:56pm

جہانگیر ترین نے عمران خان کو ذاتی اخراجات کیلئے پیسے دینے کی تردید کر دی ۔

رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے جسٹس وجیہہ الدین ریٹائرڈ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

جہانگیر ترین نے عمران خان کو ذاتی اخراجات کیلئے پیسے دینے کی تردید کر دی ۔

اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ عمران خان سے ذاتی تعلقات جیسے بھی ہوں، سچ سامنے لانا ضروری ہے، میں نے پارٹی کی ہر ممکن مدد کی۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھ اکہ نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کیا،مگر عمران خان کو بنی گالہ کے اخراجات کیلئے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے یہ بتانا لازمی سمجھتا ہوں،

'عمران خان کا بنی گالا کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا'

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے عمران خان کا بنی گالا کا گھر چلتا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کیلئے جہانگیر ترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے عمران خان کی دیانت داری سے متعلق تاثر کو بھی غلط قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ ایسے آدمی کو دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے، جس کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں ؟

Read Comments